افغان زلزلہ متاثرین کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے علاج کی سہولت دی جائے: کے پی اسمبلی کی قرارداد

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں جمع کرائی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیوں بار بار زلزلے کی زد میں آتا ہے؟

قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو اپنی انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ قرارداد میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی کہ افغان زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں باہمی تعاون کے تحت امدادی ٹیمیں، ادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں۔

ایوان نے بین الاقوامی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں: زلمی فاؤنڈیشن کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ رات آنے والے زلزلے کے باعث افغانستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، اور اب تک 800 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ