اسپین کی مستقبل کی ملکہ لیونور کی فوجی تربیت کے آخری مرحلے کا آغاز

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کی ولی عہد شہزادی لیونور نے پیر کے روز جنرل ایئر اینڈ اسپیس اکیڈمی مرسیا کے شہر سان خاویئر میں اپنی 3 سالہ فوجی تربیت کے آخری اور سب سے مشکل مرحلے کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونانی شہزادی اولمپیا کی اپنے بھتیجے کی بپتسمہ تقریب میں شرکت، سفید جوڑے میں تصاویر وائرل

19  سالہ شہزادی مکمل فوجی وردی میں ملبوس الفیریز آلومنا (کیڈٹ انسائن) کے طور پر چوتھے سال کے کیڈٹس کے ساتھ شامل ہوئیں۔ وہ ایل ایک ایکس 8 پروموشن کے اس کورس کا حصہ بنیں جس میں سخت تربیت دی جاتی ہے۔

یہ مرحلہ صرف تربیت کا اختتام نہیں بلکہ ایک روایت کی تجدید بھی ہے۔ شہزادی کے والد بادشاہ فلپ ششم اور دادا بادشاہ جان کارلوس اول بھی ماضی میں اسی ادارے سے فوجی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

کوئی رعایت نہیں، مساوی تربیت

اس سے قبل وزارت دفاع کی ایک نگرانی کے دوران وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے واضح کیا تھا کہ شہزادی لیونور کو کسی قسم کی خصوصی رعایت حاصل نہیں ہو گی۔

ان کے بقول شاہی خاندان کا اصول ہے کہ شہزادی کو دیگر کیڈٹس کی طرح ہی سمجھا جائے اور وہ اسی سخت شیڈول کے تحت تربیت حاصل کریں گی۔

مزید پڑھیے: یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی

شہزادی کا روزانہ کا معمول صبح 6:30 بجے جاگنے سے شروع ہوتا ہے۔ دن بھر لیکچرز، سمیولیٹر سیشنز اور مشقیں ہوتی ہیں اور رات مطالعے یا ورزش کے بعد اختتام پذیر ہوتی ہے۔

مشترکہ رہائش، عملی تربیت

شہزادی کی رہائش عام کیڈٹس کے ساتھ مشترکہ کمروں میں ہو گی جہاں وہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ زندگی گزاریں گی۔ اس ماحول کا مقصد صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی مضبوطی کو بھی جانچنا ہے۔

آنے والے مہینوں میں شہزادی لیونور کو جدید جنگی طیاروں پر تربیت دی جائے گی۔ اگر وہ تیار ہوں تو ایک سے چھ ہفتوں میں ان کے سولو فلائٹ کی بھی توقع کی جا سکتی ہے۔

فوجی اکیڈمی کی جدید تبدیلیاں

اکیڈمی نے حالیہ برسوں میں طلبہ کے لیے رہائش، سہولیات اور تربیتی سمیولیٹرز کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے تاکہ فوجی تعلیم کے معیار کو مزید بلند کیا جا سکے۔

ذمہ داری کی جانب پرواز

ہسپانوی شہزادی لیونور کے لیے یہ مرحلہ صرف تربیت نہیں بلکہ مستقبل کی قیادت کے لیے خود کو تیار کرنے کا عمل ہے۔

مزید پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں

ایک دن وہ اسپین کی مسلح افواج کی کیپٹن جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں گی اور یہ سفر نظم و ضبط، خدمت اور وقار پر مبنی قیادت کی بنیاد بن رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘