شادی کے بعد سسرال میں مختصر لباس پہننے کی اجازت نہیں تھی، ایشا دیول کا انکشاف

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔

ایشا دیول اور صنعتکار بھارت تختانی کی شادی 2011 میں ہوئی جو اُس وقت سال کی سب سے بڑی شادی سمجھی گئی۔ تاہم 12 برس بعد 2024 میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اب ایشا اپنی 2 بیٹیوں رادھیا اور میرایا کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔

ایشا نے اپنی کتاب اما میا (2020) میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ بھارت کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گئیں تو انہیں ثقافتی جھٹکا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد میں شارٹس میں گھر میں نہیں گھوم سکتی تھی جیسے پہلے عادی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا چائے اور کافی کیوں نہیں پی سکتیں؟

انہوں نے بتایا کہ تختانی خاندان کی خواتین باورچی خانے کی ماہر تھیں اور شوہروں کے لیے لنچ باکس تیار کرتی تھیں جبکہ انہوں نے شادی سے پہلے کبھی کھانا نہیں بنایا تھا۔ لیکن ساس نے کبھی انہیں باورچی خانے میں جانے پر مجبور نہیں کیا اور بیٹیوں کی طرح نہیں بلکہ تیسرے بیٹے کی طرح رکھا۔

ایشا کے مطابق چونکہ میں پہلی بہو تھی اس لیے سب نے مجھے خوب لاڈ پیار دیا، کبھی براؤنیز تو کبھی فروٹ اینڈ کریم بھیجتے رہتے تھے۔

طلاق کے بعد حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایشا نے کہا کہ وہ خود کو ‘سنگل مدر’ نہیں مانتی۔ ان کے مطابق زندگی میں کچھ رشتے وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں لیکن بچوں کے لیے دونوں والدین کو مل کر ذمے داری نبھانی چاہیے۔ یہی بھارت اور میں کر رہے ہیں۔

دوسری طرف بھارت تختانی کی ایک نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے جس میں انہوں نے کاروباری شخصیت میگھنا لکھانی تلریجا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ‘ویلکم ٹو مائی فیملی’ اور ساتھ دل کا ایموجی بنایا جس کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟