آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاکہ وہ آئندہ برس کے آخر سے شروع ہونے والے بھاری ٹیسٹ شیڈول اور 2027 ون ڈے ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔

35 سالہ اسٹارک نے 2012 میں ڈیبیو کے بعد 65 ٹی20 میچز کھیلے اور وہ اس آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے جس نے 2021 میں یو اے ای میں ٹی20 ورلڈ کپ جیتا۔ انہوں نے آخری بار 2024 میں کیریبین میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔ اسٹارک نے اپنے کیریئر میں 79 وکٹیں حاصل کیں جو آسٹریلیا کے لیے اس فارمیٹ میں دوسرا بہترین ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ویسٹ انڈیز 27 پر آل آؤٹ: مچل اسٹارک نے 15 گیندوں میں 5 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

مچل اسٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے۔ میں نے آسٹریلیا کے لیے کھیلے گئے ہر ٹی20 میچ کا بھرپور لطف اٹھایا، خاص طور پر 2021 ورلڈ کپ کا مزہ اٹھایا کیونکہ ہم نے نہ صرف جیتا بلکہ ٹیم کا شاندار ماحول اور مزہ بھی ناقابلِ فراموش تھا۔

ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ اسٹارک کی جگہ لینا آسان نہیں ہوگا کیوں کہ
145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نئی گیند کو سوئنگ کروانے والا بولر ملنا مشکل ہے۔ اسٹارک نے ہمیشہ نئی گیند سے آغاز کیا اور آخر میں اہم اوورز کرائے۔ ہمیں اب شاید مختلف بولرز کے کردار تھوڑے بدلے ہوئے انداز میں استعمال کرنا ہوں گے۔

آسٹریلوی ٹیم نے اسٹارک کے بغیر آخری 17 میں سے 14 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں۔ اب ان کی جگہ نیتھن ایلس، بین ڈورشوئس، شان ایبٹ اور زیویر بارٹلیٹ جیسے بولرز کو زیادہ مواقع ملنے کی توقع ہے۔

مچل اسٹارک اب ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وہ تازہ دم اور فٹ رہتے ہوئے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے بہترین کارکردگی دکھا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟