اغوا کرنے والے لڑکے کے ساتھ سامعہ حجاب کے تعلقات کیسے تھے؟ ٹک ٹاکر کا وی نیوز کو انٹرویو

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔

وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔

’حسن زاہد نے مختلف نمبروں سے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھ سے دوستی یا شادی کرنے کا اظہار کیا۔ میں نے اس شخص کے 28 موبائل فون نمبرز بلاک کیے لیکن اس کے باوجود وہ مجھ سے رابطہ کرتا رہا۔ میں نے پہلے بھی پولیس کو 2 مرتبہ اطلاع دی تاہم چند دنوں کے بعد حسن زاہد کی جانب سے دوبارہ سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا تھا۔‘

سامعہ حجاب نے بتایا ’ حسن اور اس کی والدہ نے بھی رشتہ بھیجا اور شادی کی پیشکش کی جس پر میں نے ان سے وقت مانگا تھا۔ تاہم حسن زاہد کی حرکتیں ایسی نہیں تھی کہ اس سے شادی کی جا سکے لیکن پھر بھی میں نے ان کے بہت سے اصرار کے باوجود غور وفکر کرتی رہی۔‘

گزشتہ روز حسن زاہد میری بیمار والدہ کی عیادت کے لیے میرے گھر آیا۔ اس نے میری والدہ سے کہا کہ اگر آپ نے اپنی بیٹی کی شادی میرے ساتھ نہیں کی تو میں اس کی ٹانگیں توڑ دوں گا۔ اس کے علاوہ اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ بعد میں جاتے ہوئے اس نے مجھے کہا کہ میں نے تمہیں جو تحائف بھیجے تھے، وہ تمام تحائف مجھے واپس دو۔ اس نے میرا موبائل بھی مجھ سے چھین لیا اور مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اس موقع پر اس کے ساتھ اس کا ایک دوست بھی موجود تھا جو اسے بتاتا رہا کہ یہاں پر کیمرے لگے ہیں ایسی حرکت نہ کرو۔

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے مزید کیا کہنا، جانیے اس ویڈیو میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp