وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو عمران خان نے خود حل کرنا ہے، اس حوالے سے کوئی اختیار ان کے پاس نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست واپس
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے راستے میں دو بڑی رکاوٹیں موجود ہیں، پہلی رکاوٹ یہ ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔
It’s between IK and the establishment: Ali Amin Gandapur pic.twitter.com/J4PopGeLFw
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 2, 2025
’اگر قانون فعال ہو جائے تو خان صاحب فوری رہا ہو سکتے ہیں۔ دوسری رکاوٹ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جاری مسئلہ ہے، جو خان صاحب نے خود حل کرنا ہے، اس معاملے میں ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔‘
مزید پڑھیں:پاکستان میں حقیقی آزادی سمیت کئی جنگیں لڑنی باقی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈا پورکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں۔ ’ہم اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک اپنا مقصد حاصل نہیں کر لیتے، جدوجہد جاری رہے گی۔‘