اتحادی وفاقی حکومت کا انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات سے متعلق نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اتحادیوں سے ملاقات میں اس حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہہ چکے ہیں کہ مردم شماری کے نتائج 30 اپریل کو جاری ہوں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں میں چھ ماہ لگیں گے، پنجاب اسمبلی کے 90 دن 14اپریل اور کے پی کے کے 18اپریل کو پورے ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل