’ادھر ذہنی غلام بیٹھے ہیں‘: جرمن سفیر سے میٹنگ کا بتانے پر علی امین نے پی اے کو جھاڑ پلا دی

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے شیڈول سے متعلق اپنے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کو جھاڑ پلادی۔

سامنے آنے والی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پرسنل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ کو یاد دلاتا ہے کہ ان کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈا پور سخت لہجے میں جواب دیتے ہیں کہ تمہارا کیا کام ہے؟ جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا، تم غلاموں کی طرح کیوں سوچتے ہو۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہاکہ سفیر آیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں فوراً بھاگ کر پہنچوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہیں، سفیر تھوڑا انتظار بھی کر سکتا ہے۔

اس مکالمے کے دوران وزیراعلیٰ کے سخت رویے پر پی اے شرمندہ ہو گئے، جبکہ علی امین گنڈا پور بعد ازاں پارٹی اور تحریک سے متعلق گفتگو کرتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp