چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ کے تیانمن سکوائر پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں چین نے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں نئی صف بندی کی ضرورت، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو روکا نہیں جاسکتا، چینی صدر شی جن پنگ
جاپانی جارحیت کیخلاف چینی عوام کی بھرپور مزاحمت کی اس یادگاری تقریب کی خاص بات وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سمیت روسی صدر ولادیمرپیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے ہمراہ صف اول میں موجودگی تھی، تیانمن اسکوائر میں ملٹری پریڈ سے قبل ان رہنماؤں نے جنگ عظیم دوئم کے چینی افسروں سے مصافحہ کیا۔
Ahead of a military parade in Beijing, leaders Putin, Xi, Kim, and Prime Minister Shahbaz greet Chinese veterans from World War II.
— Mohsin Ali (@Mohsin_o2) September 3, 2025
چینی فوج کی تاریخی پریڈ کے موقع پر صف اول میں موجود وزیراعظم شہباز شریف سوشل میڈیا پر چھا گئے، جہاں انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر صارفین نے انہیں خراج تحسین پیش کیا، ایک صارف نے وزیر اعظم کی فوجی پریڈ میں شرکت کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا۔
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔پوری قوم کیلئے عزت اور فخر کا مقام ہے۔@CMShehbaz @ShehbazDigital @ShehbazDipl
— Ishaq Khan Sumble (@ishaqkhansumble) September 3, 2025
چینی صدر شی جن پنگ کے استقبال کے موقع پر اُن کی اہلیہ اور خاتونِ اوّل پنگ لی یوان بھی موجود تھیں، گروپ فوٹو میں وزیراعظم شہباز شریف صفِ اوّل میں نمایاں نظر آئے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس تقریب میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔
صارف منصوراحمد قریشی نے بھی مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے فریم کو نایاب قرار دیا جس میں بیک وقت 4 بڑے نام یعنی ’شی، پیوٹن، کم اور شہباز‘ شامل تھے۔
One rare frame, four powerful names – Xi, Putin, Kim & Shehbaz. pic.twitter.com/FuZjdnqzvw
— Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) September 3, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارف قائمخانی نے عالمی رہنماؤں کی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے تیانمن اسکوائر پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں صف اول میں وزیر اعظم شہباز شریف کو شمالی کوریائی رہنما، چینی اور روسی صدور کے ہمراہ قدم اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شی جن پنگ، ولادیمیر پوتین، اور
میاں شھباز شریفجہاں تک وقت جائے گا اسے آگے ہی پائے گا
جبھی تاریخ نے رکھا یے اسکا نام پاکستان pic.twitter.com/YCTZAtUPTk— Qaimkhani (@QaimKhanisays) September 3, 2025
دلچسپ اتفاق یہ ہوا کہ جب صدر شی نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کیا تو اُن کے فوراً بعد شمالی کوریا کے رہنما کا استقبال کیا گیا، عالمی رہنما پریڈ کا معائنہ کرنے کے لیے تیانمن روسٹرم کی طرف بڑھے، تو سیڑھیاں چڑھتے وقت بھی وزیراعظم شہباز شریف اور شمالی کوریا کے رہنما ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیے۔
چینی دارالحکومت کے تاریخی تیانمن اسکوائر میں منعقدہ اس شاندار فوجی پریڈ میں فضائیہ، بحریہ اور بری فوج سے وابستہ مرد وخواتین فوجیوں نے انتہائی چابک دستی سے حصہ لیا اور صدر شی جن پنگ کو ولولہ انگیز انداز سے سلامی پیش کی۔