امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے جاپان کے دورے کے دوران روایتی کھیل سُومو ریسلنگ میں قسمت آزمائی۔
ایرک ٹرمپ، جو جاپان کی کرپٹو کرنسی کمپنی میٹا پلانٹ کے شیئر ہولڈرز اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو گئے ہوئے تھے، نے اپنے فارغ وقت میں ایک سُومو اکھاڑے کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے کھیل کے 34 سالہ لیجنڈ ریسلر یوکوزونا کے ساتھ دوستانہ مقابلہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرک ٹرمپ نے ابتدا میں حوصلہ مندانہ آغاز کیا، مگر کچھ ہی دیر بعد یوکوزونا نے انہیں بہ آسانی اٹھا کر رِنگ سے باہر کر دیا۔
یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
Not every day you get called into the “ring” by the great Yokozuna! These men are incredible. A truly great honor! I’ll be sticking to real estate! 🙏 pic.twitter.com/q6QopYEklL
— Eric Trump (@EricTrump) September 3, 2025
ایرک ٹرمپ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا:
’ہر روز ایسا موقع نہیں ملتا کہ آپ لیجنڈ یوکوزونا کے ساتھ سُمو کھیل سکیں! لگ بھگ جیت ہی گیا تھا۔ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا!‘
یہ بھی پڑھیے کیا صدر ٹرمپ کا بیٹا صدارتی انتخابات لڑسکتا ہے؟ ایرک ٹرمپ نے بتا دیا
مداحوں نے اس انوکھے تجربے پر مختلف تبصرے کیے:
ایک صارف نے لکھا: ’یہ بہت شاندار تھا۔‘
دوسرے نے کہا:’ہاہا یہ دیکھ کر بہت مزہ آیا، خاص طور پر جب اس نے آپ کو گھما کر پھینکا۔ زبردست حسِ مزاح! کیا شاندار تجربہ تھا!‘
ایک اور صارف نے ہنستے ہوئے کہا: ’ یوکوزونا نے آپ پر کافی نرمی دکھائی۔‘