عالمی سیرت النبیﷺ کانفرنس کی تیاریاں جاری، فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پچاسویں عالمی سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ ربیع الاول میں 50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شایانِ شان انعقاد کیا جائے گا، سردار محمد یوسف

اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاوّل کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں متعدد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ برادر ملک بنگلہ دیش سے وفد بھی جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں، اس کانفرنس کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائےگا۔

گزشتہ ماہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سال کانفرنس کا موضوع ’سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں‘ رکھا گیا ہے، جو نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبویﷺ سے آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کے پروگراموں کا اعلان کردیا

انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے رواں ہجری سال کو نبی کریمﷺ کے 1500 ویں سالِ ولادت کے موقع پر ’نبی الرحمہ‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اسی مناسبت سے ملک بھر میں صوبائی اور نجی سطح پر ’عشرہ رحمت للعالمین‘ کے تحت مختلف تقریبات، محافلِ سیرت و نعت کا انعقاد بھی کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp