ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کو عراق کے ہاتھوں عبرتناک شکست

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 سعودی عرب کے کوالیفائرز کے گروپ جی میں بدھ کو عراق نے پاکستان کو 1-8 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، جبکہ دن کے دوسرے میچ میں کمبوڈیا اور عمان کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

عراقپاکستان اسکور

عراق نے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا تاہم پہلی برتری 32ویں منٹ میں حاصل کی جب عموری فیصل نے پنالٹی کک کو گول میں تبدیل کیا۔

 2013 کے چیمپئنز نے اس کے بعد دباؤ برقرار رکھا اور علی جاسم نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، وہ 47ویں، 66ویں اور 72ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں تیار کردہ ماحول دوست فٹبالز آئندہ چیمپئنز لیگ کا حصہ ہوں گی

پاکستان کی جانب سے واحد گول 61ویں منٹ میں مک کیل عبداللہ نے کیا۔

اختتامی لمحات میں عراق نے مزید گولز اسکور کیے۔ احمد ایاد العریدھی (78ویں اور 90+4 منٹ)، ذوالفقار یونس العماری (83ویں منٹ) اور علی صادق شاہین (85ویں منٹ) نے گیند جال میں پہنچا کر کامیابی کو یکطرفہ بنا دیا۔

کمبوڈیا عمان اسکور

گروپ کے دوسرے میچ میں کمبوڈیا اور عمان کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہ کر سکیں اور ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ میدان سے باہر آئیں۔

اب ہفتے کو ہونے والے اگلے میچز میں کمبوڈیا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا جبکہ عمان کا سامنا جارحانہ کھیل پیش کرنے والی ٹیم عراق سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp