ملک میں مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: آئی ایس پی آر

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افواج نے ملک میں مارشل لا کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی چیف سمیت پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے  لہٰذا ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پاک افواج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت افواج پاکستان کی پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے ان اطلاعات کی بھی تردید کی کہ پاک افواج کے کسی آفسر نے استعفیٰ دیا ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اندرونی شر پسندوں اور بیرونی دشمنوں کی چالوں کے باوجود پاک افواج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہیں اور ہمیشہ متحد رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp