سہ فریقی سیریز: پاکستان، یو اے ای کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہ فریقی کرکٹ سیریز کے 5ویں میچ میں قومی ٹیم آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مدمقابل ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یو اے ای کو 172 رنز کا ہدف دیا۔

172 رنز کے تعاقب میں یو اے ای 20 اوورز میں 140 رنز بنا سکی اور پاکستان 31 رنز سے میچ جیت کر فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پہ گری جو صاحبزادہ فرحان کی تھی، انہوں نے 16 رنز بنائے جبکہ 35 کے مجموے پر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی صائم ایوب تھے جو 11 رنز بنا سکے۔

یو اے ای کو تیسری وکٹ بھی کیچ کی صورت میں ملی جب کپتان سلمان علی آغا 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، یوں 50 کے مجموعے پر پاکستان نے 5.4 اوورز میں 3 وکٹیں گنوا دیں۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 74 رنز پہ گری جب محمد حارث 14 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پانچویں وکٹ 80 رنز پر حسن نواز کی صورت میں گری جب وہ 4 رنز کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان نے 20 اوورز میں 171 رنز بنائے، اوپنر فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا اور 77 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ ان کا ساتھ دیا محمد نواز نے اور وہ بھی 37 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور افغانستان 4، چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ یو اے ای کی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں آج قسمت آزمائی کرے گی اور فائنل میں رسائی کے لیے دونوں میچز میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

پاکستان ٹیم 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ سلمان مرزا جبکہ صفیان مقیم کی جگہ ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی

اس دوران متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی موسم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس سے پاکستان اور یو اے ای کے میچ پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی اور جنوبی علاقوں، خصوصاً فجیرہ اور العین میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

پاکستان ٹیم:

صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، ابرار احمد

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ٹیم:

محمد وسیم (کپتان)، آصف خان، علیشان شرفو، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، ایتھن ڈی’سوزا، ہرشیت کاؤشک، شروو پراشار، حیدر علی، محمد جواد، محمد روہید، جنید صدیق

واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ ہفتے کو سہ ملکی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 176 رنز تک محدود رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp