مریم نفیس کا بچوں کے تحفظ کے لیے مرد کیئرٹیکر رکھنے پر اعتراض، والدین کو اہم مشورے

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔

یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے ہیں؟ انہوں نے الجزیرہ کی 2023 کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر دوسرے گھنٹے ایک بچہ جنسی زیادتی کا شکار ہوتا ہے، جب کہ اصل تعداد رپورٹ نہ ہونے کے باعث کہیں زیادہ ہے۔

مریم نفیس نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر یہ سوچ کر پریشان ہوگئے کہ کس طرح والدین اپنی بچیوں کو مرد آیا کے حوالے کر دیتے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کے لیے ہمیشہ خواتین آیا یا کیئر ٹیکر ہی رکھیں تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

اعداد و شمار کے مطابق، مئی 2024 میں جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صرف ایک سال میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے ایک ہزار 828 واقعات رپورٹ ہوئے، جو ملک میں کل 3 ہزار 364 بچوں کے خلاف زیادتی کے کیسز کا تقریباً 54 فیصد بنتے ہیں۔ ان میں 53 فیصد متاثرین بچیاں اور 47 فیصد بچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہوگئی‘، مریم نفیس نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

ماہرین کے مطابق والدین کو اس بات پر کڑی نظر رکھنی چاہیے کہ ان کے بچوں سے کون میل جول رکھ رہا ہے، کیونکہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے اکثر وہی افراد نکلتے ہیں جو ان کے قریب ترین ہوتے ہیں، جیسے آیا، رشتے دار، اساتذہ، کھیلوں کے کوچ یا یہاں تک کہ بڑے بچے بھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟