ایپل کے ورچوئیل اسسٹنٹ کو گوگل کا جیمینی اے آئی چلائے گا، رپورٹ

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2026 میں ایپل کے ورچوئیل اسسٹنٹ (سری) کو گوگل کا جیمینی اے آئی چلائے گا۔

عالمی ٹیکنالوجی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل اپنی ورچوئل اسسٹنٹ سری (Siri) میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے جارہا ہے اور 2026 تک اس میں گوگل کی جدید ترین جیمینی اے آئی ٹیکنالوجی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون، آئی پیڈ اور میک کو خطرہ؟ ایپل کی وارننگ

ایپل کو کافی عرصے سے اس بات پر تنقید کا سامنا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے اور اپنے صارفین کے لیے زیادہ جدید فیچرز پیش کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔ سری کے نئے ورژن کے حوالے سے بھی توقع تھی کہ جلد متعارف ہوگا، لیکن اب اس کی لانچنگ 2026 تک مؤخر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایپل اپنے اندرونی اے آئی ماڈلز پر انحصار کرنے کے بجائے گوگل کی مدد لینے پر غور کر رہا ہے تاکہ سری کو موجودہ حریفوں جیسے اوپن اے آئی، گوگل اور پرپلیکسیٹی کے اے آئی سسٹمز کے برابر لایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل سستا ترین میک بک لانچ کرنے کے لیے تیار، ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟

ذرائع کے مطابق ایپل اور گوگل کے درمیان باضابطہ معاہدہ ہو چکا ہے جس کے تحت سری میں جیمینائی اے آئی ماڈل کو آزمائشی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو یہ ٹیکنالوجی آئی فون کے دیگر سافٹ ویئرز، جیسے سفاری براؤزر اور ہوم اسکرین پر موجود فیچرز میں بھی شامل کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟