سپریم کورٹ رولز 2025 پر غور کے لیے فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتظامی معاملات پر غور کے لیے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دن ایک بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس، اہم معاملات ایجنڈے میں شامل

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس صرف ایک نکاتی ایجنڈا پر مشتمل ہوگا جس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے تحریری تجاویز سپریم کورٹ کو بھجوائی ہیں جن میں عدالتی فیسوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق تاحال کسی جج نے رولز میں ترامیم کے لیے تجاویز جمع نہیں کروائیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ رولز 2025 سرکولیشن کے ذریعے اکثریت سے منظور کیے گئے تھے تاہم اختلاف کرنے والے ججز کی رائے تھی کہ رولز فل کورٹ اجلاس سے منظور کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:’وکیل صاحب! چاہے جتنی تقریر کر لیں، ضمانت نہیں ہو سکتی‘، سپریم کورٹ نے ایسا کیوں کہا؟

اختلاف کرنے والے ججز نے 15 دن گزرنے کے باوجود کوئی تجاویز نہیں دیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار کی تجاویز پر فل کورٹ اجلاس میں غور ہوگا۔

اجلاس سے قبل سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر سپریم کورٹ میں قائم کیے گئے سہولت مرکز کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ