فرانس کی کاسمیٹکس کمپنی لوریال کی وارث اور بانی یوجین شوئیلر کی نواسی، فرانسواز بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں رواں سال غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ان کی دولت تقریباً 24 ارب ڈالر بڑھ کر 98 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے آگے نکل گئی ہیں۔
Françoise Bettencourt Meyers, the French beauty heiress and granddaughter of L’Oréal founder Eugène Schueller, has seen her fortune surge by nearly $24 billion this year, making her wealthier than Asia’s richest man, Mukesh Ambani
— Asif Hussain (@AsifHus80321718) September 5, 2025
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 72 سالہ بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں صرف 8 ماہ کے دوران 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس غیر معمولی اضافہ کی بڑی وجہ لوریال کے حصص کی شاندار کارکردگی ہے، جو 2025 میں اب تک 17 فیصد بڑھ کر 400 ڈالر کے قریب جا پہنچے ہیں۔

بیٹنکورٹ مایرز کمپنی میں 35 فیصد حصص کی مالک ہیں، جس کی وجہ سے کمپنی کی مسلسل ترقی براہ راست ان کی دولت میں اضافہ کر رہی ہے، ان کے مالیاتی فوائد اس سال کئی عالمی ٹیکنالوجی لیڈرز سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگئی برن، پاپ مارٹ کے وانگ نِنگ اور سافٹ بینک کے ماسایوشی سون سے زیادہ دولت کمائی، جن کی دولت میں 17 سے 21 ارب ڈالر تک اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی کو 24 گھنٹے میں 2 ارب ڈالر کا بھاری نقصان
بیٹنکورٹ مایرز اب بلومبرگ کی عالمی دولت مندوں کی فہرست میں 18ویں نمبر پر ہیں اور مکیش امبانی، جن کی دولت 97 ارب ڈالر ہے، ان سے ایک درجے آگے نکل چکی ہیں۔
تاہم وہ اب بھی دنیا کی سب سے امیر خاتون، وال مارٹ کی وارث ایلس والٹن سے پیچھے ہیں، جن کی دولت کا تخمینہ 118 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔














