اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 154,000 کی سطح عبور کر گیا

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جبکہ مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے پراعتماد رویے نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

دوپہر کے سیشن میں تیزی مزید بڑھ گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 154,211 کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری حجم میں سب سے زیادہ دلچسپی سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے حصص میں دیکھی گئی۔ انڈیکس کو سہارا دینے والے بڑے حصص میں اے آر ایل، حبکو، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور این بی پی شامل رہے۔ 

اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ رواں سال میں 30 فیصد اور گزشتہ 2 برسوں میں تقریباً 4 گنا بڑھی ہے، توقع ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے منافع میں 8 تا 10 فیصد اضافہ ہوگا اور ڈیوڈنڈ ییلڈ بھی 8 فیصد رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1,49,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ کمزور معاشی حالات یا ماحولیاتی چیلنجز اس رجحان کو متاثر کر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 152,665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف

بین الاقوامی سطح پر بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، ایشیائی مارکیٹس نے وال اسٹریٹ کی ریکارڈ بلندیوں کو ٹریک کیا، جب کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں ماہ شرح سود میں کمی کی توقعات نے عالمی ایکوئٹیز کو سہارا دیا ہے۔

وال اسٹریٹ میں ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک دونوں نے نمایاں اضافہ کیا، جبکہ جاپان، تائیوان، ہانگ کانگ، چین اور آسٹریلیا کی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں