راولپنڈی اور مری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ضلع بھر سے کیسز کی مجموعی تعداد 188 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور مری میں 46 ڈینگی مریضوں کی تصدیق، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانہ
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ 70 مریض اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 12 لاکھ 13 ہزار 1 مقامات کو چیک کیا گیا، جن میں سے 1 لاکھ 18 ہزار 577 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ، تعداد 99 ہوگئی
حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 390 مقدمات درج کیے گئے،ایک ہزار 314 مقامات کو سیل کیا گیا، جبکہ 3 ہزار 70 کو نوٹس جاری کر کے 71 لاکھ 89 ہزار 13 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔














