سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں یو اے ای کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ کپتان ابراہیم زدران نے 48 اور رحمان اللّٰہ گرباز نے 40 رنز بنائے۔
افغانستان نے یو اے ای کو 4 رنز سے شکست دیدی، میزبان ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔ آصف خان نے 40 جبکہ کپتان محمد وسیم نے 44 رنز بنائے۔
یہ میچ لیگ کا آخری مقابلہ تھا، کل آرام کا دن ہوگا اور اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔