وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کمانڈ سینٹر (CENTCOM) اور اس کی نمائندہ کیپٹن Natalie A. Baker کے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کو سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میں CENTCOM اور Cd’A Natalie A. Baker کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قیمتی تعاون فراہم کیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات ہماری دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کا مظہر ہیں اور اس مشکل وقت میں ہمارے عوام کے لیے بے حد ضروری ریلیف فراہم کرتے ہیں۔

محسن نقوی کے مطابق یہ تعاون نہ صرف انسانی ہمدردی کا مظہر ہے بلکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرپا شراکت داری کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو قدرتی آفات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp