بھارتی فالس فلیگ کا نیا ایڈیشن، پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھر بے نقاب

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ہزیمت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک اور من گھڑت ڈرامہ پیش کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ’ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئی ہیں‘، جس میں بلا کسی ثبوت پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو دہشتگردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش دہرائی۔

مزید پڑھیں: چینی فوج کی تاریخی پریڈ، نریندر مودی شرکت سے کیوں محروم ہوئے؟

بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد یہ نیا ڈرامہ بھارت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ لگتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبروں کے ذریعے عوام میں خوف پھیلانا اور سیاسی فائدہ اٹھانا ایک پرانی حکمت عملی ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے تین پاکستانی شہریوں کو، جو کمبوڈیا روزگار کے لیے جا رہے تھے، دہشتگرد قرار دے کر بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ پروپیگنڈا بھارت کے داخلی انتشار اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کے ذریعے اپنی سیاسی چالاکیوں کو جائز قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp