فیلڈ مارشل عاصم منیر و دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے یوم دفاع کے شہدا کو خراج عقیدت

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ملک کی دیگر اعلیٰ عسکری قیادت نے 60 ویں یوم دفاع و شہدا کے موقعے پر بہادر شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت و احترام پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی معرکۂ حق، شہداء کے اہلِخانہ کا وطن کے نام پیغام

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں اعلیٰ قیادت نے کہا کہ 6  ستمبر 1965 کا دن پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم، قومی یکجہتی اور بہادری کی لازوال داستان کا استعارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دن پر پاکستان کے جانباز سپاہیوں نے قوم کے ساتھ مل کر دشمن کی عددی و عسکری برتری کو شکست دی اور اس کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

مزید پڑھیے: یوم تکبیر ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، شہباز شریف

پیغام میں کہا گیا کہ شہدا کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں جس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ قربانی کی طاقت سے کسی بھی دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے۔

اعلیٰ عسکری قیادت نے کہا کہ مسلح افواج نہ صرف ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں پیش پیش ہیں بلکہ قدرتی آفات اور سانحات میں بھی ہمیشہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔

پیغام میں موجودہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

مزید پڑھیں: 15 ستمبر 1965: پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کو پسپا کرکے بھاری نقصان پہنچایا

اعلیٰ عسکری قیادت نے کہا کہ ہم آج اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے لیے ہم ہر وقت تیار اور چوکس ہیں اور اگر کسی نے پاکستان کے امن کو چیلنج کیا تو اسے مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پیغام میں پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور امن کے لیے دعا بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘