نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ، انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز راس ٹیلر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بار پھر میدان میں اترنے جا رہے ہیں۔

وہ آئندہ ماہ عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ریجنل کوالیفائرز میں ساموا کی جانب سے کھیلیں گے۔

ٹیلر نے کہا کہ اپنی والدہ کے آبائی ملک اور اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ پولینیشین کمیونٹی کو کچھ واپس دینا چاہتے تھے، لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ موقع بطور کھلاڑی ملے گا۔

41 سالہ راس ٹیلر 94 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں نیوزی لینڈ کے لیے 1909 رنز بنا چکے ہیں اور اب بھی ملک کے پانچویں کامیاب ترین بلے باز ہیں۔

وہ آخری بار 2020 میں نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے، جبکہ 2023 میں بھارت میں لیجنڈز لیگ کرکٹ میں بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سہ فریقی سیریز: پاکستان، یو اے ای کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا

ساموا کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت کیلب جاسمات کر رہے ہیں۔ اسکواڈ میں 32 سالہ شان سولیا کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو نیوزی لینڈ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ساموا کسی بڑے ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ میں حصہ لے رہا ہے۔

ٹیم کوالیفائر میں پاپوا نیوگنی، جاپان، عمان، نیپال، کویت، ملائشیا، قطر اور متحدہ عرب امارات جیسی ٹیموں کے خلاف میدان میں اترے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی