امریکا میں جنوبی کوریا کے 300 ورکرز کی گرفتاری، دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست جارجیا میں ہنڈائی موٹر اور ایل جی کی مشترکہ بیٹری فیکٹری پر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے چھاپے کے دوران 475 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔

اس بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں کے بعد جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے ہنگامی ردعمل کا حکم دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو اپنے شہریوں کی گرفتاری پر فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈوں کی زمین امریکی ملکیت ہونی چاہیے، ٹرمپ

انہوں نے واضح کیا ہے کہ امریکی سرزمین پر سرمایہ کاری کرنے والی کورین کمپنیوں کے کاروباری مفادات اور شہریوں کے حقوق کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ غیرقانونی تارکین وطن تھے اور آئی سی سی نے صرف اپنا کام کیا ہے، آئی سی ای حکام کے مطابق کچھ افراد غیرقانونی طور پر سرحد پار کر کے آئے تھے، کچھ ایسے ویزوں پر آئے جن پر کام کرنے کی اجازت نہیں تھی جبکہ کئی نے ویزوں کی مدت سے تجاوز کیا۔

ہنڈائی موٹر اور ایل جی کی مشترکہ بیٹری فیکٹری پر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کا چھاپہ

جنوبی کوریا کی حزبِ اختلاف پیپلز پاور پارٹی نے گرفتاریوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ یہ معاملہ امریکی سرزمین پر مقیم کورین کمپنیوں اور برادریوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ پارٹی چیئرمین جانگ ڈونگ ہیئوک نے کہا کہ حکومت کی عملی سفارت کاری امریکی حکام کو کورین شہریوں کے تحفظ اور کاروباری استحکام کی یقین دہانی کرانے میں ناکام رہی ہے۔

ہنڈائی موٹر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صورتِ حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور گرفتار شدگان میں سے کوئی بھی کمپنی کا براہِ راست ملازم نہیں ہے۔ ایل جی انرجی سلوشن نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی امن کی پیشکش ایک بار پھر مسترد کر دی

یہ پلانٹ، جو ابھی زیرِ تعمیر ہے، برقی گاڑیوں کے لیے بیٹریاں تیار کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنیاں امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں تاکہ امریکی منڈی تک براہِ راست رسائی حاصل کر سکیں اور ٹرمپ کی جانب سے لگائے جانے والے تجارتی محصولات سے بچ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان