’غزہ میں کچھ یرغمالی مر چکے‘، ٹرمپ کا دعویٰ

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے انتہائی اہم مذاکرات کر رہا ہے، مگر امکان ہے کہ ان میں سے کچھ افراد حال ہی میں جاں بحق ہو چکے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:حماس، ریڈ کراس کو اسرائیلی یرغمالیوں تک مشروط رسائی دینے پر رضامند

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیس لوگ ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ ان میں سے کچھ شاید حال ہی میں فوت ہو گئے ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ خبر غلط ہو۔

یاد رہے کہ7  اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔

حماس کی قید میں موجود ایک اسرائیلی

اب تک 146 افراد کو رہا یا بازیاب کرایا جا چکا ہے جبکہ 83 کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اب بھی 47 یرغمالی باقی ہیں، جن میں سے 27 مر چکے ہیں۔

جاری حملے اور صورتحال

اسرائیلی فوج نے غزہ میں کارروائی تیز کرتے ہوئے بلند عمارتوں پر بمباری کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمارتیں حماس کے زیرِ استعمال تھیں، لیکن حماس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب لاکھوں فلسطینی شہری محفوظ مقام کی تلاش میں دربدر ہیں، تاہم حماس نے لوگوں کو کہا ہے کہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

اقوامِ متحدہ اور ریڈ کراس نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔

جنگ بندی کی شرط

یرغمالیوں کی رہائی کا دارومدار جنگ بندی یا جنگ کے خاتمے پر ہے۔ قطر اور مصر کی ثالثی سے 60 دن کی فائر بندی کی تجویز دی گئی تھی، لیکن اسرائیل نے اسے قبول کرنے کے بجائے حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کیا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر یرغمالیوں کو فوری طور پر نہ چھوڑا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ یہ سب کچھ بہت برا ہونے والا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ حماس کو اب ختم کرنا ہی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟