بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کڈالور میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 4 خواتین نے ایک خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے اُتارنے کی کوشش کی۔
Woman Tied To Tree, Beaten, Stripped In Tamil Nadu, Video Sparks Outragehttps://t.co/3h2HpeossP pic.twitter.com/Oa4nTvN94s
— NDTV (@ndtv) September 7, 2025
اس واقعے کی 2 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا۔
زمین کے تنازعے کا شاخسانہ
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ زمین کے جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 3 ملزم خواتین تاحال مفرور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستانی، بنگلہ دیشی اور افغان اقلیتوں کے لیے بڑا فیصلہ، مسلمان جانبدارای کا شکار
پولیس کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جاسکے۔
جب صحافیوں نے پوچھا کہ آیا یہ ذات پات سے جڑا واقعہ ہے تو پولیس نے کہا کہ اس پہلو پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔
وائرل ویڈیو میں کیا دکھایا گیا؟
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ خاتون کو اس کی اپنی ساڑی سے درخت کے ساتھ باندھا گیا ہے جبکہ خواتین اسے گالیاں دیتے ہوئے لاٹھی اور ہاتھوں سے تشدد کر رہی ہیں۔
ایک خاتون اس کے بال پکڑ کر کھینچتی ہے جبکہ دوسری اس کا بلاؤز اتارنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ اسے ذلیل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج
دورانِ تشدد ایک خاتون کہتی ہے کہ ’تم کتے کے برابر ہو‘۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت واقعہ کی ریکارڈنگ کر رہی ہے اور ملزم خواتین کو خبردار کر رہی ہے کہ وہ سب جیل جا سکتی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ باز نہیں آتیں۔
تحقیقات جاری
پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس بربریت پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔