تیسری بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی لاش کہاں سے ملی؟

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع انوپور کے گاؤں سکاریا میں 60 سالہ بھیّا لال راجک کی لاش کنویں سے ملی، جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

پولیس کے مطابق بھیّا لال کی تیسری بیوی منی عرف وملا کا مقامی پراپرٹی ڈیلر نرائن داس کشواہا (عرف للو) سے ناجائز تعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے والا باپ گرفتار

دونوں نے مل کر بھیّا لال کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور ایک مزدور دھیرج کول کو بھی ساتھ ملا لیا۔

30 اگست کی رات جب بھیّا لال اپنے زیر تعمیر گھر میں چارپائی پر سو رہے تھے تو دونوں ملزمان نے ان کے سر پر لوہے کی راڈ سے وار کر کے قتل کر دیا۔

لاش کو بوری اور کمبل میں لپیٹ کر رسیوں سے باندھا اور گاؤں کے کنویں میں پھینک دیا۔

اگلی صبح بھیّا لال کی دوسری بیوی گُدّی بائی نے کنویں میں لاش تیرتی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر نے بھارتی فلم’ دریشم‘ کی طرز پر بیوی کو قتل کرکے قبرستان میں دفن کردیا

پولیس نے کنواں خشک کرا کے لاش کے ساتھ موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ شدید سر کی چوٹ بتائی گئی۔

پولیس نے 36 گھنٹے کے اندر کیس حل کر لیا اور تینوں ملزمان، منی، للو اور دھیرج کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر لے لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp