اے ایس پی شہربانو نقوی نے کونسا اہم عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا؟

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی بہادر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ایشیا سوسائٹی نے انہیں ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کلاس آف 2025ء کے لیے منتخب کیا ہے۔

شہربانو نقوی کو معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، پولیس سسٹم میں مثبت تبدیلی اور خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: شہر بانو نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرنسل سیکیورٹی آفیسر تعینات

اس فیلوشپ کے لیے ایشیا کے 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے 30 نمایاں افراد کا انتخاب عمل میں آیا، جن میں پاکستان کی نمائندگی شہربانو نقوی نے کی۔

اہم بات یہ ہے کہ اے ایس پی شہربانو نقوی پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس افسر ہیں جنہیں اس عالمی فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی پوری پولیس سروس کے لیے باعثِ فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کی ہاکی کھلاڑیوں سے ملاقات، مکمل تعاون اور فوری اقدامات کا اعلان

علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور

عمران خان سے نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے نہ ہوگی، حکومت کی پیشکش میثاقِ استحکامِ پاکستان ہے، رانا ثنا اللہ

پاکستان اور امریکا کا روزویلٹ ہوٹل سے متعلق اہم معاہدہ

عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونے چاہی، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

رمضان ایک نئی شروعات اور ایک نئی امید کا مہینہ

غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا بورڈ آف پیس سے خطاب

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ

دوراہے پر کھڑی تحریک انصاف