سپر بلڈ مون: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں چاند گرہن کا سلسلہ جاری ہے اور یہ رواں سال ملک میں دوسرا موقع ہے جب چاند کو گرہن لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے ‘بلڈ مون’ چاند گرہن کے بارے میں 7 عجیب و غریب حقائق کیا ہیں؟

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رات 9 بج کر 27 منٹ پر چاند گرہن کا عمل شروع ہوا، جبکہ مکمل چاند گرہن رات 10 بج کر 31 منٹ پر تھا۔

عروج پر یہ گرہن رات 11 بج کر 12 منٹ پر پہنچے گا اور مکمل چاند گرہن رات 11 بج کر 53 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

جزوی چاند گرہن رات 12 بج کر 57 منٹ پر ختم ہوگا اور رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

زمین کے سائے کے قریب سے گزرتے ہوئے یہ منظر دلکش اور حیرت انگیز ہوگا، جسے ’سپر بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی اس دوران مکمل سرخ چاند کا واضح نظارہ کیا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جب سورج کی روشنی زمین کی سطح سے گزرتی ہے تو نیلی شعاعیں فلٹر ہو جاتی ہیں اور سرخ روشنی چاند تک پہنچتی ہے، جس سے چاند کا رنگ بدل کر سرخ ہو جاتا ہے۔ پورا چاند اس وقت سامنے آتا ہے جب زمین، سورج اور چاند ایک سیدھ میں آجائیں، اور اس دوران چاند مکمل طور پر روشن دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پورے چاند کو قدیم زمانے سے کاشتکاری اور انسانی نیند کے اثرات سے بھی جوڑا جاتا ہے، جبکہ بہت سے کسان اسے بیج بونے کے لیے بہترین وقت تصور کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار