اسٹاک ایکسچینج نئی بلندی پر، انڈیکس 1,56,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کا سلسلہ پیر کو بھی برقرار رہا، جب کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1,56,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,585  پوائنٹس اضافے کے ساتھ 155,862 پوائنٹس پر موجود تھا، جبکہ دورانِ کاروبار یہ بلند ترین سطح 156,080 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

نمایاں شعبے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی

سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں میں نمایاں دلچسپی دیکھی گئی۔

بڑے شیئرز مثلاً حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ڈی جی کے سی، لکی سیمنٹ، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک اور میزان بینک مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔

پس منظر اور عوامل

اسٹاک ماہرین کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیرِ نو کے باعث سیمنٹ کی طلب میں اضافے کی توقع نے اس شعبے کو سہارا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توانائی کے شعبے میں تیزی کی ایک وجہ یہ ہے کہ گردشی قرضہ کے مسئلے کے حل کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔

مالیاتی محاذ پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آئندہ پالیسی میں شرح سود برقرار رکھے گا، اگرچہ اگست میں افراطِ زر میں کمی مستقبل میں کٹوتی کی گنجائش پیدا کرتی ہے۔

بین الاقوامی منظرنامہ

عالمی منڈیوں میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ جاپان کے وزیرِاعظم شیگیریو ایشیبا کے استعفے کے بعد سیاسی غیر یقینی کے باوجود نکی انڈیکس میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ین کی قدر کمزور ہو کر 148.39 فی ڈالر پر آ گئی۔

چین اور ہانگ کانگ کے انڈیکس بھی معمولی بہتری کے ساتھ بند ہوئے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹس گزشتہ جمعہ کو معمولی مندی کا شکار رہیں، جہاں ڈاؤ جونز میں 0.5 فیصد کمی، ایس اینڈ پی 500 میں 0.3 فیصد کمی اور نیسڈیک تقریباً بغیر تبدیلی کے بند ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ