مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب لائیو فوٹوز اپنی اصل حالت میں بھیج سکیں گے۔
لائیو فوٹوز عام تصاویر سے مختلف ہوتی ہیں کیونکہ ان میں ایک اسٹل فوٹو کے ساتھ چند سیکنڈ کی ویڈیو اور آواز بھی شامل ہوتی ہے، جس سے تصویر جاندار محسوس ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیکر تخلیق کرنا مزید آسان بنادیا
اس سے پہلے واٹس ایپ پر بھیجی گئی لائیو فوٹوز صرف اسٹل تصویر کی صورت میں نظر آتی تھیں، جبکہ صارفین انہیں صرف جی آئی ایف (GIF) میں بدل کر بھیج سکتے تھے لیکن اس میں معیار کم اور آواز شامل نہیں ہوتی تھی۔
نئے فیچر کے ذریعے اب لائیو فوٹو وصول کرنے والا جب تصویر گیلری میں محفوظ کرے گا تو وہ اپنی اصل حالت میں برقرار رہے گی۔
آئی او ایس صارفین کو اینڈرائیڈ کی موشن فوٹوز لائیو فوٹو کی صورت میں ملیں گی اور اینڈرائیڈ صارفین کو آئی او ایس لائیو فوٹوز موشن فوٹوز کی طرح نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں جلد ایک اہم فیچر متعارف ہونے والا ہے
اس فیچر کے تحت صارفین چاہیں تو گیلری یا ایڈیٹر میں نئے ٹوگل کے ذریعے تصویر کو اسٹل امیج کی صورت میں بھی بھیج سکتے ہیں۔
فی الحال یہ سہولت چند آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے، تاہم واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے اپ ڈیٹس میں اسے مزید صارفین تک پھیلایا جائے گا۔