سعودی عرب کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ خارجہ نے قطر پر اسرائیلی حملے کو غاصبانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اظہار کرتا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن سہارا فراہم کرے گا۔

سعودی عرب نے خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدامات سنگین نتائج کا باعث بنیں گے، کیونکہ یہ مجرمانہ کارروائیاں کھلے عام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

مزید پڑھیں: قطر کی قیادت کا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین

وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کی مذمت کرے اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جو خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp