آٹوموبائل ساز کمپنی چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان السُوین کا نیا ماڈل ’بلیک سیریز‘ لانچ کر دیا ہے، جسے 3 ویریئنٹس میں پیش کیا گیا ہے۔ 1.3 لیٹر مینول کمفرٹ، 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی کمفرٹ، اور 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی لومیئر۔
کمپنی کے مطابق، بلیک سیریز میں اندرونی حصے کو مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں آل بلیک لیذر سیٹس، ڈور ٹرمز، آرم ریسٹ اور ہیڈ لائنر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: چنگان السوین کی خریداری پر بڑی رعایت، 2 سال کی مفت سروس کی بھی پیشکش
خاص طور پر ڈی سی ٹی لومیئر ایڈیشن میں اب 10.4 انچ کا جدید ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے جو ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو، اسکرین مررنگ، بلٹ ان نیویگیشن اور ریئل ٹائم ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
بیرونی ڈیزائن میں بھی نئی جھلک شامل کی گئی ہے، اور بلیک سیریز اب چھ رنگوں میں دستیاب ہے جن میں دو نئے رنگ سیلسٹیل ریڈ اور نیپچون بلیو بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بڑی گاڑی بڑی آفر، چنگان کی نئی اوشان ایکس سیون کیساتھ ایسا کیا مل رہا ہے؟
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نئی سیریز کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ گاڑی کی تعارفی قیمت 40 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ خریداروں کو 2 سال تک فری پیریاڈک مینٹیننس اور 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی بچت کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
چنگان کا کہنا ہے کہ السُوین بلیک سیریز کے ذریعے ماڈل کی کشش کو مزید بڑھایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کی انٹری لیول سیڈان مارکیٹ میں صارفین کے لیے زیادہ پرکشش آپشن فراہم کیا جا سکے۔