فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئیں؟

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹس کی فروخت کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا۔

فیفا انتظامیہ کے مطابق شائقین گروپ اسٹیج کے میچز کے لیے کم از کم 60 ڈالر جبکہ فائنل کے لیے سب سے مہنگی نشست 6,730 ڈالر میں حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی

فیفا کے مطابق ٹکٹ سیلز 3 مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ویزا کارڈ ہولڈرز کے لیے خصوصی پری سیل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے لیے رجسٹریشن 10 ستمبر صبح 11 بجے شروع ہوئی جو 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔ کامیاب درخواست گزاروں کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے ٹکٹ خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔

دوسرا مرحلہ یعنی ‘ارلی برڈ ڈرا’ 27 سے 31 اکتوبر تک رجسٹریشن کے ساتھ ہوگا۔ اس کے بعد نومبر کے وسط سے دسمبر کے اوائل تک منتخب شائقین کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔

تیسرا مرحلہ ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا کے بعد شروع ہوگا جس میں شائقین مخصوص میچز کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ فٹبال کے دلدادہ نکلے، فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کے خواہشمند

فیفا کے مطابق اگر پہلے 2 مراحل میں ٹکٹ نہ مل سکیں تو بعد میں بقیہ ٹکٹ محدود تعداد میں ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔

مزید یہ کہ شائقین کے لیے سنگل میچ یا ملٹی میچ ہاسپٹالیٹی پیکجز بھی دستیاب ہیں جن میں میچ ٹکٹ بھی شامل ہیں۔ ان کی خریداری کے لیے فیفا کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

فیفا اس سال کے آخر میں ایک آفیشل ری سیل پلیٹ فارم بھی لانچ کرے گا، جہاں ٹکٹ ہولڈرز اپنی ٹکٹس دوبارہ فروخت کرسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ