وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا کا دورہ کرے کے سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان اور جلال پور پیروالا کا فضائی دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔

مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے جس سے تباہی اور جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی مکمل نکاسی تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی، جن لوگوں کے گھر اور مویشیوں کا نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کشتیاں بھجوائی گئی ہیں، طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ریسکیو ٹیمیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت اور انتظامیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پورے جلالپور میں 8کلومیٹر کا بند بنایا جائے گا تاکہ دوبارہ سیلاب سے کسی کا نقصان نہ ہو۔

اس موقع پر مریم نواز نے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا جبکہ متعلقہ حکام نے انہیں سیلاب کی مجموعی صورتحال اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب زدگان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟