پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملہ خطے کے لیے اہم موڑ، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم کا دوٹوک اعلان
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ قطر کے خلاف اسرائیل کی غیر اعلانیہ اور غیر قانونی جارحیت پر غور کیا جاسکے۔
In view of the unprovoked illegal Israeli aggression against the brotherly State of #Qatar, #Pakistan, along with #Algeria and #Somalia, has requested an Emergency meeting of the UN Security Council, to discuss the situation and seize itself of this grave matter. #Pakistan…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 10, 2025
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور پاکستان اس نازک صورتحال پر عالمی برادری کی فوری توجہ چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ، پورے مشرق وسطیٰ کے لیے پیغام، اسپیکر اسرائیلی پارلیمان
اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے برادر ملک قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے پر کارروائی کرے تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام اور انسانی بحران کو روکا جاسکے۔














