انٹرنیٹ سے اپنی نازیبا تصاویر و دیگر مواد ہٹوانے کے لیے ایشوریا رائے کا عدالت عالیہ سے رجوع

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ فحش مواد میں ان کی شناخت، تصویر اور نام کے غیر مجاز استعمال کو روکا جا سکے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ قدم اپنی شہرت اور وقار کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل

درخواست پر ابتدائی سماعت کے دوران عدالت نے عندیہ دیا کہ وہ ممکنہ طور پر ایک عبوری حکم جاری کرے گی جس کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز اور افراد کو اداکارہ کی شناخت کے کسی بھی قسم کے غیر قانونی استعمال سے روکا جائے گا۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ ایسے تمام لنکس اور مواد کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں گے جو ایشوریا رائے کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

غیر حقیقی اور نازیبا تصاویر گردش میں ہیں، وکیل کا مؤقف

ایشوریا رائے کی اے آئی کی مدد سے بنائی گئی تصویر۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایشوریا رائے کا نام اور چہرہ استعمال کر کے غیر حقیقی، قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر تیار کی گئی ہیں جو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔

ایشوریا رائے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ان کا نام اور تصویر لوگوں کی جنسی تسکین کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

درخواست میں گوگل سمیت متعدد ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو فریق بنایا گیا ہے

حکومتی ادارے بھی فریق

درخواست میں ہندوستانی حکومت کے ادارے وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے تاکہ اس معاملے میں ان کی قانونی ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: کیا ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا؟

ایشوریا رائے کی اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ایک اور تصویر۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے اس نوعیت کا مواد تیار کرنا نہ صرف ان کے پبلسٹی رائٹس یعنی شخصیت سے جڑے قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی عزت نفس پر بھی حملہ ہے۔

ایشوریا رائے کی ایک اور فیک تصویر۔

ایشوریا رائے نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کے نام، آواز، چہرے اور مخصوص اندازِ گفتگو کو کسی بھی غیر اخلاقی یا نازیبا انداز میں استعمال کرنے سے روکا جائے۔

آئندہ سماعتیں

عدالت نے مقدمے کو 7 نومبر کو جوائنٹ رجسٹرار کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مزید کارروائی 15 جنوری 2026 کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: ’ہرگز سمجھوتا نہ کریں‘ ایشوریا رائے کا خواتین کو پیغام

یاد رہے کہ ایشوریا رائے اس نوعیت کا قانونی قدم اٹھانے والی پہلی بالی ووڈ اداکارہ نہیں ہیں۔ اس سے قبل جیکی شروف اور انیل کپور جیسے اداکار بھی اپنے پرسنالٹی رائٹس کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کر چکے ہیں تاکہ ان کی شناخت کو تجارتی یا غیر اخلاقی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟