پوٹاشیم جسم کے لیے ایک اہم منرل ہے جو دل کی صحت، پٹھوں کی مضبوطی، اعصابی نظام، پانی و منرلز کے توازن اور شوگر کنٹرول میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
دل کی صحت: پوٹاشیم بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے، دل کی دھڑکن کو معمول پر لاتا ہے اور فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
پٹھوں کی مضبوطی: ورزش یا واک کے بعد ہونے والی اینٹھن (cramps) سے بچاتا ہے۔
اعصابی نظام: اعصاب کے سگنلز درست طریقے سے منتقل ہونے میں مدد دیتا ہے، جسم کی کارکردگی بہتر رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا وٹامن سپلیمنٹس صحت مند زندگی کے لیے واقعی ضروری ہیں؟
پانی اور منرلز کا توازن: سوڈیم کے ساتھ مل کر جسم میں الیکٹرولائٹس کا توازن برقرار رکھتا ہے۔
شوگر کنٹرول: بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے اور انسولین کے اثر کو بہتر بناتا ہے۔
گردوں کی حفاظت: گردوں کی کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے اور فاسد مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: کیک میں کیلے کے چھلکے، ذائقہ اور غذائیت دونوں کا حصول، خود آزما لیجیے!
پوٹاشیم سے بھرپور قدرتی کھانے: کیلا، شکر قندی، پالک اور ساگ، سفید لوبیا اور مسور، ایواکاڈو، کھجور اور کشمش، خربوزہ اور تربوز، مچھلی
استعمال کا طریقہ:
روزانہ اپنی غذا میں کم از کم ایک پوٹاشیم سے بھرپور پھل یا سبزی شامل کریں۔ بلڈ شوگر کنٹرول والے افراد اعتدال میں استعمال کریں اور شوگر مانیٹر کرتے رہیں۔
نوٹ: گردوں کے مریض پوٹاشیم کی مقدار ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ہی لیں۔














