کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پرتگال نے ہنگری کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی، جہاں کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور باب رقم کردیا۔

رونالڈو نے میچ کے 58ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول اسکور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں اپنی 39ویں کامیاب ضرب مکمل کی، یوں وہ گوئٹے مالا کے عظیم فٹ بالر کارلوس روئیز کے ہم پلہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک اور تاریخی ریکارڈ کے قریب

اس گول کے ساتھ ہی رونالڈو نے ہم عصر حریف لیونل میسی پر بھی برتری حاصل کرلی اور کوالیفائرز میں ان سے 3 گول آگے نکل گئے۔

رونالڈو نے اس شاندار کارکردگی کے ساتھ اپنے بین الاقوامی گولز کی تعداد 141 تک پہنچا دی ہے، جو 223 میچز میں اسکور کیے گئے اور کسی بھی مرد کھلاڑی کی جانب سے اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ رونالڈو نے اس سے قبل ہفتے کو آرمینیا کے خلاف 0-5 کی شاندار فتح میں بھی 2 گول کیے تھے، یوں وہ 2026 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ابتدائی 2 میچز میں 3 گول اسکور کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو اپنے کلب کی شکست کے باوجود کونسا اہم ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے؟

اس کامیابی کے ساتھ پرتگال گروپ ایف میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ ہنگری ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آرمینیا کے ہاتھوں 1-2 کی شکست کھانے والی آئرلینڈ بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp