19 ماہ بعد کنگ چارلس سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ پرنس ہیری نے تفصیل بتادی

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہی خاندان میں تعلقات کی کشیدگی کے بعد ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ شہزادہ ہیری اور کنگ چارلس تقریباً ڈیڑھ سال بعد آمنے سامنے ملے ہیں۔

یہ ملاقات 10 ستمبر کو لندن کے کلیئرنس ہاؤس میں نجی چائے پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری شام 5 بجے کے بعد کار کے ذریعے کلیئرنس ہاؤس پہنچے اور تقریباً 55 منٹ تک اندر موجود رہے۔

ملاقات کی تصدیق بکھنگھم پیلس نے کی تاہم اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا۔

ہیری کے ترجمان نے بھی صرف یہی کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

طویل خاموشی کے بعد پہلی ملاقات

یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم ہے کہ فروری 2024 میں کنگ چارلس نے کینسر کے علاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے وہ اور ہیری آمنے سامنے نہیں آئے تھے۔

مبصرین کے مطابق، ہیری کے یادداشتوں پر مبنی کتاب اسپئیر اور متعدد انٹرویوز نے شاہی خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات کو مزید مشکل بنا دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق طویل عرصے تک کنگ چارلس ہیری کی کالز کا جواب نہیں دے رہے تھے۔

شہزادہ ہیری کا دورہ برطانیہ

ہیری اس وقت برطانیہ میں چند دن گزار رہے ہیں۔ وہ 8 ستمبر کو اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوم کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد فلاحی سرگرمیوں میں شریک ہوئے، جن میں ویل چائلڈ ایوارڈز اور ناٹنگھم میں نوجوانوں کے ایک منصوبے کی تقریب شامل ہیں۔

ولیم اور ہیری کے تعلقات

اگرچہ کنگ چارلس سے ملاقات تعلقات کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم تصور کی جا رہی ہے، لیکن شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان بدستور شدید کشیدگی موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں حالیہ دنوں میں لندن میں ایک دوسرے کے قریب موجود تھے مگر ملاقات نہ ہو سکی۔ شاہی مبصرین کے خیال میں یہ خلیج جلد پاٹنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

ماہرین کی رائے

مورخین کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے کے درمیان یہ ملاقات مصالحت کی طرف ایک اہم قدم ہے، لیکن اصل امتحان شاہی خاندان کے اندر وسیع تر تعلقات کی بحالی ہے۔

برطانوی شاہی امور کے ماہر رابرٹ لیسی کے مطابق ولیم اور ہیری کا اختلاف گہرا اور طویل المدتی ہے، اس میں بڑی تبدیلی فی الحال ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار