سیلاب متاثرین کو ایئر لفٹ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کتنے ڈرون استعمال کررہی ہے؟

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں 3 دریاؤں کے ریلوں کا رخ ملتان کی جانب ہے اور پی ڈی ایم اے نے آئندہ تین دن انتہائی اہم قرار دیے ہیں۔

حکام کے مطابق شیرشاہ بند پر پانی کا بہاؤ برقرار ہے تاہم بند توڑنے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر بند میں شگاف ڈالنے یا نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے اور پانی میں پھنسے افراد کے لیے خوراک اور دیگر زندگی بچانے والے سامان کی ترسیل کے لیے 2 ڈرون حاصل کیے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے بدھ کے روز ڈرون کا آزمائشی آپریشن کیا اور لاہور میں ایک مشقی ریسکیو آپریشن کے دوران ایک شخص کو بچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ ڈرون 100 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایک تربیتی ورکشاپ میں دورانِ آپریشن پہلے پانی میں پھنسے ایک شخص کو بچایا گیا۔ تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اس ڈرون کو ملتان بھیج دیا گیا ہے۔

ایک اور ڈرون، جو 200 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کراچی سے حاصل کیا گیا ہے اور اس کے جمعرات کو ملتان پہنچنے کی توقع ہے۔

پنجاب حکومت پہلے ہی بغیر پائلٹ کے ہوائی گاڑیاں (UAVs) اور کواڈکاپٹرز استعمال کر رہی ہے تاکہ سیلاب کے پانی میں پھنسے شہریوں کی نشاندہی کی جا سکے اور پھر ان تک کشتیوں کے ذریعے رسائی حاصل کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، کراچی میں بھی صورت حال سنگین، اموات 7 ہوگئیں

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ ڈرون طاقتور کیمروں سے لیس ہیں اور بدترین متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے لیے نگرانی کی پروازوں پر بھیجے جا رہے ہیں، کیونکہ سیلاب نے صوبے میں تباہی مچائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہنگامی صورتحال ہو اور کشتیوں کے ذریعے معمول کے آپریشن کے لیے علاقے ناقابلِ رسائی ہوں، وہاں یہ ڈرون لوگوں کو ایئر لفٹ کر کے جانیں بچائیں گے۔

محکمہ داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے مزید 10 ڈرون حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ