بھارتی خاتون کرکٹر جمیما روڈریگز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔
ان کے مطابق وہ اور اس کی ساتھی کھلاڑی سمرتی مندھانا نے ویرات کوہلی سے بیٹنگ کے حوالے سے مشورہ لینے کے لیے ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی فٹنس کا خیال کیسے رکھتے ہیں، انوشکا شرما نے راز سے پردہ اٹھا دیا
یہ ملاقات نیوزی لینڈ کے ایک کیفے میں ہوئی جہاں انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔
ابتدائی آدھے گھنٹے تک بات چیت صرف کرکٹ پر رہی، بعد میں گفتگو زندگی اور دیگر موضوعات پر چل نکلی۔
جمیما کے بقول یہ ملاقات ایسے لگ رہی تھی جیسے پرانے دوست دوبارہ ملے ہوں۔ باتوں کا سلسلہ تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن کیوں منتقل ہونا چاہتے ہیں؟
آخرکار کیفے کے عملے نے لمبی نشست کی وجہ سے سب کو وہاں سے جانے کا کہا۔
جمیما نے بتایا کہ ویرات کوہلی نے اس موقع پر ان سے کہا تھا کہ ’تم دونوں خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہو‘۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما حالیہ برسوں میں لندن منتقل ہو چکے ہیں تاکہ میڈیا کی توجہ سے دور پرسکون زندگی گزار سکیں۔
یہ جوڑا اپنے دونوں بچوں، وامیکا اور اکائے کے ساتھ اکثر شہر کی سڑکوں پر دیکھا جاتا ہے۔