کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل، کب بحال ہوگی؟
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 مشین گنیں، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 ہینڈ گرنیڈ، دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈز اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔
کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تلاشی بھی لی گئی۔
مزید پڑھیں: موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے شہر کو ممکنہ تباہی سے بچا لیا گیا۔