پنجاب میں متاثرین سیلاب کے لیے بڑا ریلیف پیکیج تیار

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں بے گھر ہونے والے ہر فرد کو فی کس 10 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں۔

’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے تحت قرض

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب متاثرہ افراد کو ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے کا قرض بھی فراہم کرے گی۔

یہ قرض 14 ہزار روپے ماہانہ اقساط کی شکل میں واپس کرنا ہوگا۔

سیلاب سے تباہی کی صورتحال

پنجاب بھر میں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق اب تک 4572 دیہات متاثر ہوچکے ہیں اور 42 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 22 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کو ایئر لفٹ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کتنے ڈرون استعمال کررہی ہے؟

ملتان سمیت مختلف اضلاع میں 139 کشتیاں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ متاثرین کی صحت اور جانوروں کے علاج کے لیے 490 میڈیکل اور 412 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

انتظامی اقدامات اور نگرانی

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نجی کشتیوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا اور ان کی ادائیگی حکومت کرے گی۔

ناقص انتظامات کے باعث جلال پور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ کے مقامات پر صورتحال قابو میں ہے اور ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں بچانے کے لیے کسی جگہ شگاف نہیں ڈالا جائے گا۔

سیاسی تناظر

عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب اس وقت سخت ترین آفت سے گزر رہا ہے، اس صورتحال میں سیاست کے لیے سیلاب کو استعمال کرنا مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کے لیے وفاق کو فوری فلیش اپیل کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے مزید کہا کہ آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کی برسی ہے، اور اگر کلثوم نواز آج زندہ ہوتیں تو سیلاب متاثرین کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر خوش ہوتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ