ایپل نے بلڈ پریشر مانیٹرنگ سمیت جدید فیچرز سے لیس واچ الٹرا 3 متعارف کروا دی

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے اپنی سالانہ ایپل ایونٹ 2025 کے دوران نئی الٹرا واچ  3 کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 17 اور دیگر مصنوعات بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل واچ سیریز 10 متعارف، خاص بات کیا ہے؟

ایپل واچ الٹرا 3 کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی اسمارٹ واچ ہے جس میں جدید ترین اولیڈ ریٹینا ڈسپلے اور بہتر زاویے سے دیکھنے کی صلاحیت شامل ہے۔ نئی واچ کی بیٹری 42 گھنٹے تک چلتی ہے، جو کسی بھی ایپل واچ کی سب سے طویل بیٹری لائف ہے۔

نئی واچ میں ایپل کا جدید ترین S10 چپ سیٹ نصب ہے، جو سابقہ S9 چپ کے مقابلے میں زیادہ تیز اور مؤثر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

بلڈ پریشر مانیٹرنگ 

ایپل واچ الٹرا 3 میں پہلی بار ہائی بلڈ پریشر (ہائپرٹینشن) کی نگرانی کرنے والا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ فیچر صارف کو بروقت الرٹ دیتا ہے اور صحت کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے مفید مشورے فراہم کرتا ہے۔

سیٹلائٹ کے ذریعے پیغام رسانی

ایپل واچ الٹرا 3 میں نیا سیٹلائٹ ٹیکسٹنگ فیچر بھی شامل ہے، جو دور دراز علاقوں میں جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوتا، وہاں ہنگامی پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے اپنے کچھ آلات کی لانچنگ مؤخر کردی

ایپل واچ الٹرا 3 کی قیمت 799 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ یہ واچ 19 ستمبر 2025 سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ فی الحال یہ واچ پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، جس کے ساتھ ایپل واچ سیریز 11 اور واچ SE ماڈلز بھی پیش کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل