پاکستان اور عراق کی فضائیہ کا مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عراق کی فضائیہ نے آپریشنل ہم آہنگی مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراق کی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب الاسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا، وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خاص طور پر مشترکہ تربیت، صلاحیتوں میں اضافہ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں پیشرفت پر زور دیا گیا۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس موقع پر پاکستان اور عراق کے درمیان مذہبی و تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہی رشتے دونوں ممالک کی فضائیہ کے دیرینہ تعلقات کی بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف سے کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے عراقی فضائیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پاک فضائیہ تربیت اور استعداد کار بڑھانے میں عراقی فضائیہ کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی۔

دونوں فضائیہ کے سربراہان نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا تاکہ آپریشنل ہم آہنگی مزید مستحکم ہو سکے۔

عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی وژنری قیادت کو سراہا اور اسے خطے کی جدید، پیشہ ورانہ اور ٹیکنالوجی سے لیس فضائی قوت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے عراق میں فضائی تربیتی نظام کو ازسرِ نو ترتیب دینے کے عزم کا اظہار کیا اور اس ضمن میں پاک فضائیہ سے مدد کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فضائیہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی مہارت اور تجربے سے براہِ راست استفادہ کرنا چاہتی ہے اور ایک جدید تربیتی ڈھانچہ قائم کرنے میں پاک فضائیہ کی رہنمائی کو انتہائی قیمتی سمجھتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل مہند غالب الاسدی نے قومی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے تخلیقی اقدامات اور ملکی استعداد سے گہرا تاثر لیا۔

انہوں نے کہا کہ عراق بھی ایسا ہی ایک نظام قائم کرنے کا خواہاں ہے جس میں تعلیمی ادارے، صنعت اور عسکری ضروریات ایک چھتری تلے منسلک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ وزیر دفاع کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

بعد ازاں وفد نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا گیا۔

عراقی فضائیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تعاون کے فروغ اور باہمی روابط کے استحکام کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وفاقی حکومت جواب دے‘، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر بینظیر انکم سپورٹ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد پر زور

قدرت کے ننھے چراغ کہاں گئے؟

جائیداد تنازعات میں اوور سیز کو فوری انصاف ملے گا، حکومت کا خصوصی عدالتیں بنانے کا اعلان

گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم کا آغاز، وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک سے ورچوئل شرکت

آئین سے ماورا مطالبات ناقابل قبول، وفاقی وزرا کی مظفرآباد میں پریس کانفرنس

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی