خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج ہلاک

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک، 2 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس میں مزید 4 دہشتگرد مارے گئے، اسی طرح بنوں ضلع میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے دہشتگرد کو ختم کیا جاسکے۔ پاک فوج نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا ہے۔

’قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے‘

وزیراعظم  شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے۔ ان آپریشنز میں 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم میں وہ خود سمیت پوری قوم کو افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا پاتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ریاست اپنی بھرپور توانائیاں صرف کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 روز کی توسیع

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی