ایپل نے منگل کے روز اپنی نئی آئی فون 17 سیریز لانچ کی، جس میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا ماڈل آئی فون 17 ایئر ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ صرف 5.6 ملی میٹر موٹا ہے اور اب تک کا سب سے پتلا آئی فون قرار دیا گیا ہے۔
لانچ ایونٹ کے فوراً بعد سام سنگ نے ایپل پر طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے #iCant ہیش ٹیگ کے ساتھ کئی پوسٹس شیئر کیں اور ایپل کو اختراع کے بجائے صرف ہائپ پر انحصار کرنے پر نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے جدید اے آئی فیچرز سے مزین گلیکسی ایس 25 ایف ای متعارف کرادیا، اہم خصوصیات کیا ہیں؟
سام سنگ موبائل یو ایس نے ایک پرانی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ ابھی تک قابلِ ذکر ہے‘ اور طنز کیا کہ ’جب یہ فولڈ ہو تو بتانا۔‘
#iCant believe this is still relevant. 💀 https://t.co/s6SFaLTRSJ
— Samsung Mobile US (@SamsungMobileUS) September 9, 2025
ایک اور پوسٹ میں سام سنگ نے آئی فون 17 ایئر کے کیمرے کو طنز کا نشانہ بنایا،جس میں کہا گیا کہ ’48 میگا پکسل کے 3 کیمرے بھی 200 میگا پکسل کے برابر نہیں۔‘
سام سنگ کی جانب سے مزید طنزیہ پیغامات میں ایپل کے نئے فیچرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’یقین نہیں آتا کچھ لوگوں کو نیند کا اسکور فیچر آنے کے لیے 5 سال انتظار کرنا پڑا‘ جبکہ لائیو ٹرانسلیشن کے فیچر پر تبصرہ کیا گیا کہ ’پارٹی میں خوش آمدید۔‘
#iCant believe some people had to wait 5 years for Sleep Score 🫣
— Samsung Mobile US (@SamsungMobileUS) September 9, 2025
یہ بھی پڑھیں: ایپل سام سنگ کے مقابلے میں جدید ڈیزائن لانے میں پیچھے رہ گیا، مارکیٹ شیئر کھونے کا خطرہ
آئی فون 17 ایئر کو ایپل نے ایک آئی فون میں میگ بک پرو جیسی کمپیوٹنگ طاقت قرار دیا ہے۔ یہ ماڈل اے 19 پرو چپ، این ون نیٹ ورکنگ چپ اور سی ون ایکس موڈیم کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ اس میں صرف ای سم سپورٹ موجود ہے اور یہ اسپیس بلیک، کلاؤڈ وائٹ، لائٹ گولڈ اور اسکائی بلیو کے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
اس کی قیمت 256 جی بی ماڈل کے لیے 999 ڈالر، 512 جی بی ماڈل کے لیے 1,399 ڈالر اور ایک ٹی بی ماڈل کے لیے 1,599 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
سیریز میں شامل دیگر ماڈلز میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔ آئی فون 17 کی قیمت 729 ڈالر رکھی گئی ہے۔
آئی فون 17 پرو ایلومینیم ڈیزائن اور افقی کیمرا بار کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جس کی قیمت 1,184 ڈالر ہے۔ پرو میکس ماڈل 1,314 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے بلڈ پریشر مانیٹرنگ سمیت جدید فیچرز سے لیس واچ الٹرا 3 متعارف کروا دی
لانچ ایونٹ میں ایپل نے دیگر مصنوعات بھی متعارف کرائیں۔ ان میں ایئر پوڈز پرو تھری شامل ہے جو دوگنی بہتر نوائس کینسلیشن، لائیو لینگویج ٹرانسلیشن اور ہارٹ ریٹ سینسر کے ساتھ 249 ڈالر (تقریباً 69 ہزار روپے) میں دستیاب ہوگا۔
ایپل واچ سیریز 11 کو 5 جی کنیکٹیویٹی، ہائپر ٹینشن ڈیٹیکشن اور نیند کا اسکور فیچر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایپل واچ ایس ای تھری ہمیشہ آن رہنے والی ڈسپلے اور ایس 10 چپ کے ساتھ 249 ڈالر میں متعارف کرائی گئی ہے۔
ایپل واچ الٹرا تھری کو سیٹلائٹ اسپورٹ، بڑی اسکرین، رگڈ ڈیزائن اور تیز رفتار چارجنگ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔
ایپل کی نئی لائن اپ نے صارفین میں جوش و خروش پیدا کیا ہے، خصوصاً آئی فون 17 ایئر کے حوالے سے، مگر سام سنگ نے حسبِ روایت اس بار بھی طنزیہ تبصروں کے ذریعے ایپل پر کڑی تنقید کی ہے اور یہ مؤقف اپنایا ہے کہ اصل اختراع ہائپ سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہے۔